Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ : فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل 6 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ : فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل 6 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق
September 28, 2016
  کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے فاطمہ جنا ح ہسپتال میں کانگو وائر س کے شبے میں داخل 6مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہو گئی رواں سال بلوچستان میں کا نگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 38ہو گئی  ہے۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں میں دن بد ن اضافہ ہوتا جارہا ہےکوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتا ل میں کا نگو کے شبے میں دا خل 6مریضوں میں کا نگو کی تصدیق ہو گئی ان مریضوں کو 22،23،24اور25 ستمبر کو فاطمہ جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھاجن میں سے 3کا تعلق کو ئٹہ جبکہ ایک ایک کا تعلق خانو زئی ، دا لبندین اور قندھار سے ہے ۔ رواں سال کانگو وائر س سے متاثرہ افراد کی تعدا د 38ہوگئی جن میں ایک خاتون سمیت 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے