Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ : مسافر ٹرین پر دو دھماکے ،6 مسافر جاں بحق

کوئٹہ : مسافر ٹرین پر دو دھماکے ،6 مسافر جاں بحق
October 7, 2016
  بولان (92نیوز)کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر یکے بعد دیگر ے دو بم دھماکوں سے 6مسافر جاں بحق ہوگئے  جبکہ 16سے زائد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ اور آب گم کے درمیان میں اس وقت نشانہ بنا یاگیاجب وہ ایک ہزار کے قریب مسافروں کو لیکراپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے ٹرین میں موجود مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ پہلا دھماکہ ریلوے ٹریک پر کیا گیا جبکہ دوسر ا دھماکہ بوگی نمبر 3میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد سے ہوا۔  میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر  ایمبولینسز اور فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ کے سی ایم ایچ اور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ  پولیس ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے  واقعے کی فوری تحقیقات  اور ملزمان کی گرفتار ی کی ہدایت جاری کی  ہیں  ۔