Saturday, April 27, 2024

گلوکارہ فریحہ پرویز اور گلوکار نعمان جاوید کا ازدواجی سفرختم ہو گیا

گلوکارہ فریحہ پرویز اور گلوکار نعمان جاوید کا ازدواجی سفرختم ہو گیا
November 15, 2016
لاہور (92نیوز) گلوکارہ فریحہ پرویز اور گلوکار نعمان جاوید کا ازدواجی سفرختم ہو گیا اور دونوں میں باہمی رضا مندی سے طلاق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فریحہ پرویز کی شادی گزشتہ برس گلوکار نعمان جاوید سے ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان مسلسل کشیدگی سے تعلقات خراب ہو گئے۔ سول جج عابد بشیر کے روبرو فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی تو گلوکارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نعمان جاوید نے باہمی رضا مندی سے فریحہ پرویز کو طلاق دے دی ہے۔ اس موقع پر طلاق نامے کی نقل عدالت میں پیش کی گئی جس پر فیملی جج عابد بشیر چودھری نے فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ فریحہ پرویز نے چند ماہ قبل نعمان جاوید سے خلع لینے کے لیے سول کورٹ سے رجوع کیا تھا۔