Friday, May 17, 2024

سندھ سے چلنے والا عوامی حقوق مارچ کامیابی سے جاری ہے، سعید غنی

سندھ سے چلنے والا عوامی حقوق مارچ کامیابی سے جاری ہے، سعید غنی
March 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے سندھ سے چلنے والا عوامی حقوق مارچ کامیابی سے جاری ہے۔

سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لانگ مارچ کی شاندار شروعات ہوئی، سندھ میں شاندار استقبال ہوا۔ سائوتھ پنجاب میں داخل ہوئے تو سندھ جیسا استقبال ملا۔ وسطی پنجاب میں بھی زبردست استقبال ہوا۔ بلاول صاحب نے ہر ضلع میں ایک مقام پر خطاب کرنا تھا لیکن ساہیوال اور اکاڑہ میں تین جگہ خطاب کرنا پڑا ۔ آج لاہور سے مارچ شروع ہو گا ۔ لاہور کے شہری بڑی تعداد میں انکا استقبال کریں گے ۔

 سعید غنی نے کہا پشاور میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں ۔ اس ملک میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا تھا لیکن اب پھر اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت کو ان واقعات پر ایکشن لینا چائیے ۔ ایک اسٹریٹ کرائم کے واقعے پر نالائق کہتے ہیں کہ حکومت کر گھر بھیج دو ۔ سندھ حکومت کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو سوچنا چائیے کہ ایسے واقعات کہیں بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا صحافی اطہر متین کے قتل میں کچھ لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔ ایک مارا گیا ہے ۔