Saturday, April 20, 2024

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں دن اسلحہ برآمد

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں دن اسلحہ برآمد
October 29, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے  بلدیہ ٹاؤن مشرف کالونی میں  رینجرز نے ایک  کارروائی کے دوران ایک گھر سے زمین میں دفنایا  گیا اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے  بلدیہ ٹاؤن مشرف کالونی میں  ایک گھر سے زمین میں دفنایا  گیا اسلحہ برآمد کر لیا ۔ اسلحے میں ایک جی تھری، 5 ایس ایم جیز،  دو آٹھ ایم ایم رائفلز، 14 میگزین اور 5 ہزار راؤنڈ شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گھر میں مدفون اسلحہ  شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے لیئے  استعمال کیا جانا تھا۔اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔