Friday, April 26, 2024

کراچی کے امن کو پائیدار بنانے میں پولیس کا کلیدی کردار ہے  : کورکمانڈر کراچی

کراچی کے امن کو پائیدار بنانے میں پولیس کا کلیدی کردار ہے  : کورکمانڈر کراچی
November 1, 2016
کراچی(92نیوز)کورکمانڈر کراچی  لیفٹیننٹ جنرل  نوید مختار نے کہا ہے کہ ہر طرح کے دباو اور مداخلت سے آزادی ہی پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ہوسکتی ہے آرمی چیف کی ہدایت پر پولیس کیساتھ تعاون جاری رہے گا ۔پولیس نے کراچی کے امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل پولیس ہیڈ آفس کے دورے موقع پر پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کراچی کے امن کو پائیدار بنانے میں پولیس کا کلیدی کردار ہے امن و امان کے قیام اور شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے پرپولیس کی کارکردگی  قابل تعریف ہے آرمی  چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر پولیس کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔ کورکمانڈر کراچی نوید مختار کا سی پی او پہنچنے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےاستقبال کیا کور کمانڈر کو سینٹرل پولیس آفس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا دورہ کرایا گیا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ کور کمانڈر کراچی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔ --