Friday, March 29, 2024

سندھ میں پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں، فواد چودھری

سندھ میں پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں، فواد چودھری
May 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری کہتے ہیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔

سابق وزیر فواد چودھری نے سندھ میں پانی قلت پر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا سندھ میں پانی چوری کی تمام رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا پانی غریب ہاری کو نہیں پہنچ رہا۔ پنجاب کو موردالزام ٹھہرا کروزراء صوبائی منافرت کی سیاست کرتے ہیں۔