Friday, May 17, 2024

سندھ میں کاروباری سرگرمیاں شام 6 بجے تک محدود ، دفاتر میں عملہ کی تعداد بھی کم کر دی گئی

سندھ میں کاروباری سرگرمیاں شام 6 بجے تک محدود ، دفاتر میں عملہ کی تعداد بھی کم  کر دی گئی
November 24, 2020

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سندھ میں کاروباری سرگرمیاں محدود کردی گئیں ، محکمہ داخلہ سندھ کےنوٹیفکیشن کےمطابق صبح 6بجے سے شام چھ بجے تک کاروبارکیاجاسکےگا ، تمام تجارتی مارکیٹس،شاپنگ پلازہ،چھوٹی بڑی دکانیں شام 6بجےبند کرناہونگی۔جمعےاور اتوار کو کاروبار بند رہےگا، میڈیکل اسٹورز،کریانہ اسٹورز پر اطلاق نہیں ہوگا۔

ہوٹلز،ریسٹورینٹس رات دس بجے تک ہوم ڈیلیوری،ٹیک اوے سروس فراہم کرسکیں گے ، سینما تھیٹر،کھیلوں کی سرگرمیاں اورمزارات بند رہیں گے ، سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق آج سے ہوگا۔

نجی وسرکاری دفاتر میں ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ، سرکاری دفاتر میں ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ کیاجائےگا ، گذشتہ روز شادی بیاہ کی انڈور تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی، کھلی جگہ پرشادی میں دوسومہمانوں کو بلایا جاسکےگا۔