Thursday, April 25, 2024

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کندھ کوٹ میں تصادم

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کندھ کوٹ میں تصادم
June 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کچھ حلقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے۔ کندھ کوٹ میں ووٹنگ کے دوران تصادم دیکھنے میں آیا۔

ڈنڈے لگنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ٹھل میں پولنگ اسٹیشن پر 2 سیاسی جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ فائرنگ کے باعث 7 افراد زخمی ہوئے۔ نوشہرو فیروز میں بھریا سٹی میں ووٹرز کے درمیان تصادم ہو گیا۔ نواب شاہ میں یونین کونسل نمبر 8 کے تین پولنگ اسٹیشنز پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا اور بیلٹ پیپر چھین کر فرار ہو گئے۔

پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے ناقص انتظامات اور نااہلی بھی سامنے آئی۔ کہیں بیلٹ باکس غائب تو کہیں امیدوار کا انتخابی نشان ہی بیلٹ پیپر پر موجود نہیں تھا۔ انتخابی عملے کے پولنگ اسٹیشن پر تاخیر سے پہنچنے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔