Friday, March 29, 2024

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پیپلزپارٹی نے جیت لیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پیپلزپارٹی نے جیت لیا
June 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پیپلزپارٹی نے جیت لیا۔

پیپلزپارٹی 2200  نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جے یو آئی ف کے 96 اُمیدوار کامیاب ہوئے، جی ڈی اے نے 45 نشستوں پر میدان مارلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے 15 امیدوار جیتنے میں کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کو 101 ٹاؤن کمیٹیوں میں سے 56 پر برتری حاصل ہے۔

سکھر ضلع کونسل کی 42 نشستوں میں سے اکثریت پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب رہے، جی ڈی اے کے بھی متعدد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ خورشیدشاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ بھی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے کمیل حیدر شاہ بھی جیت گئے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں الیکشن جیتنے پر جیالوں نے بھرپور جشن منایا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔