Wednesday, April 24, 2024

سندھ میں بدترین بلدیاتی الیکشن کرایا جارہا ہے، فواد چودھری

سندھ میں بدترین بلدیاتی الیکشن کرایا جارہا ہے، فواد چودھری
June 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے سندھ میں بدترین بلدیاتی الیکشن کرایا جارہا ہے۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، 800 افراد کو بلامقابلہ منتخب کرایا گیا۔ اس سے بہتر ہے ایک فہرست بنا کر اعلان کردیں۔ خواتین کی ریزرو سیٹوں پر  فیصلہ نہیں کیا جارہا۔

فواد چودھری نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہوسکتا ہے وہ آئے گا ،، عمران خان کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، اُمید ہے سپریم کورٹ ہمارے کیسز سنے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ 12 سو ارب کے کیسوں میں سے 11 سو ارب کے کیسوں کو ختم کر دیا گیا۔ معیشت کا جو حال ہے اس پر توجہ دینا کی ضرورت ہے، خزانہ خالی اربوں روپے کا منصوبہ لایا جارہا ہے۔ ان سے بجلی اور تیل پورا نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا رہا ہے۔ مزید کہا کہ چین نے 20 ممالک کو کانفرنس میں بلایا اور ہمیں نہیں بلایا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ بلاول اور مراد علی شاہ کا جلسہ قوانین کی خلاف ورزی تھی کیا الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو، مرادعلی شاہ کو نوٹسز جاری کیے؟

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا پی ٹی آئی امیدواروں کو دھمکی آمیز فون آرہے ہیں۔ ایم کیوایم کو دکھائے گئے سہانے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کی اکثریت بھی پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتی ہے۔