Tuesday, April 23, 2024

سندھ میں اسامیوں پر بھرتیوں کا معاملہ ، کنور نوید جمیل اور دیگر کا تحریری جواب جمع

سندھ میں اسامیوں پر بھرتیوں کا معاملہ ، کنور نوید جمیل اور دیگر کا تحریری جواب جمع
May 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ میں 21 ہزار 310 سے زائد اسامیوں پر بھرتیوں کے معاملے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کنور نوید جمیل اور دیگر نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔

ایم کیو ایم نے اکیس ہزار تقرریوں کے کیس میں فریق بننے کی تردید کر دی۔ جسٹس کریم کے آغا نے خالد مقبول صدیقی سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس درخواست کی حمایت کرتے ہیں؟ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان کے اراکین اسملبی سمجھتے ہیں کہ ناانصافی ہوئی ہے۔ عوام کے لیے رجوع کرنا ان کا حق ہے تاہم ایم کیو ایم اس کیس میں پارٹی نہیں ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی، کہا کہ حکومت کی مدت سترہ اگست دو ہزار تیئس تک ہے۔ اگر وقت کی حکومت چاہیے تو قبل از وقت انتخابات بھی کرا سکتی ہے۔ جلسے جلوسوں سے کمزور حکومتوں پر دباؤ پڑتا ہے۔ عوام کی عدالت میں جانے کا حکومت کو اختیار ہے۔ ہم بھی فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں۔ اپنی سیاست کے لیے ملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلنا چاہیے۔

متحدہ سربراہ نے کہا کہ ان کے اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ نہیں ایک ورکنگ ریلیشن ہے۔ اس پر عمل درآمد ہم دونوں کی ذمہ داری ہے۔