Thursday, April 25, 2024

سندھ کی وفاقی حکومت سے صوبے کو حصہ کا پورا پانی دینے کی اپیل

سندھ کی وفاقی حکومت سے صوبے کو حصہ کا پورا پانی دینے کی اپیل
May 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ نے وفاقی حکومت سے صوبے کو حصہ کا پورا پانی دینے کی اپیل کر دی۔

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے۔ آبپاشی کے ساتھ پینے کے پانی کی بھی شدید کمی ہے۔ سندھ کا ملک کی زرعی معیشت میں اہم کردار ہے۔ ملک کی معیشت کو پہلے ہی چیلینجز کا سامنا ہے، مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔ ۔ پانی کی قلت سے زرعی پیداوار اور پھلوں کے باغات متاثر ہو رہے ہیں ۔ کسان اور آبادگار پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا فصلوں پر لاگت کے خرچے پورے نہیں ہو رہے ۔ملک میں پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث قلت کو صوبوں میں پانی فارمولے کے تحت تقسیم کیا جائے۔