Tuesday, April 23, 2024

سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیا ٹیکس لگانے کی بجائے ریلیف دیا، مراد علی شاہ

سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیا ٹیکس لگانے کی بجائے ریلیف دیا، مراد علی شاہ
June 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیا ٹیکس لگانے کی بجائے ریلیف دیا۔

کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا ہدف آئندہ سال 1510 اسکیمز کو مکمل کرنا ٹرانسپورٹ ہیلتھ ایجوکیشن اور روڈ انفراسٹریکچر پر ہے۔

بجٹ کے بنیادی خدوخال بتاتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پہلے وفاقی حکومت کی سندھ پر توجہ نہیں تھی اب امیدیں اچھی ہیں۔ کراچی کے لیے 118 ارب روپے مختص جبکہ سعودی سرمایہ کاری سے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگائیں گے۔ ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس بنے گا۔

گمبٹ تحصیل کو میڈیکل سٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں جمع ملیر کی زمینوں کے 462 ارب روپے نہیں ملے۔ بلدیاتی کونسلز کی گرانٹس بڑھائیں گے۔