کراچی (92 نیوز) - سندھ حکومت نے بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بے نظیر صحت کارڈ کے ذریعے ضرورت مند افراد اپنا علاج سرکاری خرچ پر کراسکیں گے، بے نظیر صحت کارڈ کے اجرا اور انتظامی و مالی امور کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
سندھ میں صحت کارڈ سروے کرکے جاری کیے جائیں گے۔ کارڈ کا مرحلہ وار اجرا کیا جائے گا۔