کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے سندھ حکومت ایک طرف مارچ، دوسری طرف مہنگائی بڑھا رہی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پہلی فریٹ ٹرین سروس کی تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا، پہلی کارگو ٹرین روانہ ہوگئی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مہنگائی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اشیا کی قلت پیدا کر رہی ہے۔
عمران اسماعیل بولے کہ عوام سے زیادتی نہ کریں، سستا آٹا فراہم کریں، اگر آپ کے پاس گندم نہیں تو وفاق مدد کرنے کو تیار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک نہیں جہاں مہنگائی ہوئی، مگر یہاں مصنوعی مہنگائی کرنا زیادتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا سندھ حکومت جواب دے کہ 100 ٹن گندم کی کٹوتی کیوں کی؟، اگر سندھ حکومت کی پاس گندم کی کمی ہے تو وفاقی حکومت کو لکھے۔
افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اسد عمر، وزیر ریلوے اعظم سواتی، امین الحق، علی زیدی نے شرکت کی۔