Saturday, May 4, 2024

انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کے ملازمین مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کی طلبی

انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کے ملازمین مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کی طلبی
October 6, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ہیپاٹائٹس پری وینٹیشن کنٹرول پروگرام کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے اپریل دوہزار میں تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار ر کیا کہ ہیپاٹائٹس پری وینٹیشن کنٹرول پروگرام کے ملازمین کو اپریل دوہزار سولہ میں عدالتی حکم کے مستقل کیا جانا تھا۔ احکامات کے باوجود مختلف گریڈ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو نہ تو مستقل کیا گیا نہ ہی ان کی تنخواہیں جاری کی گئیں۔ عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں دو نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔