Saturday, May 18, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا اجازت کے بغیر 6 منزلہ عمارت کی تعمیرات کےخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا اجازت کے بغیر 6 منزلہ عمارت کی تعمیرات کےخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم
January 28, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے ضلع وسطی میں اجازت کے بغیر 6 منزلہ عمارت کی تعمیرات کےخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ضلع وسطی میں اجازت کے بغیر 6 منزلہ عمارت کی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا ۔

عدالت نے قرار دیا ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا جائے۔ ایس بی سے اے کو 2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس بی سے اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور قرار دیا کہ فوری  طور پر غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جائے۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہم کسی بھی صورت میں غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کریں گے۔