Tuesday, May 7, 2024

سندھ ہاؤس حملہ کیس، عطاء اللہ، فہیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

سندھ ہاؤس حملہ کیس، عطاء اللہ، فہیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
April 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سندھ ہاؤس حملہ کیس میں ایم این ایز عطاء اللہ، فہیم خان اور تنویر خان کو 9 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سندھ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سکیورٹی خدشات پر پی ٹی آئی ایم این ایز سمیت ملزموں کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔ ملزمان کے وکلاء نے درخواست ضمانت بھی دائر کر دی ۔ عدالت نے پولیس  حکام کو  کل تک ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

قبل ازیں سندھ ہاؤس حملہ کیس میں ممبر اسمبلی فہیم خان اور عطاء اللہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما رائے تنویر کو بھی ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔ گرفتاری کے موقع پر رکن قومی اسمبلی عطا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ چور اور ڈاکو ہیں یہ جو مرضی کر لیں ہم انکے آگے نہیں جھکیں گے۔