Monday, May 6, 2024

سندھ حکومت نےدرگاہ  شاہ نورانی دھماکےکے بعد کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی  

سندھ حکومت نےدرگاہ  شاہ نورانی دھماکےکے بعد کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی  
November 12, 2016

 کراچی(92نیوز)درگاہ شاہ نورانی دھماکےپربلوچستان حکومت کی آوازپرسندھ حکومت نے لیبک کہتے ہوئے کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی۔ پاک بحریہ اورپاکستان رینجرزسندھ نے بھی امدادی ٹیموں پرمشتمل ڈاکٹرزاورپیرامیڈٰیکل سٹاف کوحب روانہ کردیااب تک تیس سے زائد زخمیوں کوسول عباسی شہید اورجناح ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق درگاہ حضرت شاہ نورانی قیامت صغری ٹوٹی تو بلوچستان حکومت نے مدد کے لیے پکارا  سندھ حکومت بھی پیچھے نہ رہی  وزیراعلیٰ فوری مدد کے لیے میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسیں روانہ کردیں ۔ سول ، جناح اور عباسی شہید اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا کر ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو الرٹ کردیا گیا ۔ دواؤں اور خون کا بھی فوری بندوبست کیا گیا ۔

کراچی سے ایدھی چھیپا سمیت دیگر فلاحی اداروں نے اپنی ایمبولینسیں فوری روانہ کیں  اب  ہسپتالوں میں زخمیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ دوسری جانب شہریوں کی بڑی تعداد بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں ہسپتالوں کے چکر لگارہی ہے۔

مصیبت کے اس گھڑی میں  پاک بحریہ کی جانب ایمبولینسوں ریسکیواورمیڈیکل ٹیموں کوشاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی طبی امدادکے لیے روانہ کردیاگیاجب کہ پاک بحریہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کراچی میں واقع نیول ہسپتالوں کوہائی الرٹ کردیا ہے۔ پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے 25ایمولینسوں پرمشتمل ڈاکٹروں کابڑادستہ لسبیلہ روانہ کردیا ہے ۔