Thursday, April 25, 2024

کراچی : مارکیٹیں‘ شادی ہال بند کرنے کا شیڈول جاری‘ شادی کا مینیو مقرر

کراچی : مارکیٹیں‘ شادی ہال بند کرنے کا شیڈول جاری‘ شادی کا مینیو مقرر
October 14, 2016
کراچی (92نیوز) روشنیوں کے شہر میں یکم نومبر سے شام کے بعد ہو گا اندھیروں کا راج۔ شہرمیں دکانیں سات بجے اور شادی ہال میں تقریب رات دس بجے ختم کرنا ہو گی۔ شادیوں میں کھانے میں سالن، روٹی، چاول اور میٹھے کی اجازت۔ سندھ سرکار نے عملدرآمد کا بیڑا اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ مارکیٹ، بازار اور دکانیں شام7 بجے تک بند کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاوس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شادی کی تقریبات کیلئے مینیو بھی تجویز کیا گیا جس کے مطابق شادی تقریبات میں سالن، روٹی، چاول اور میٹھا کھلانے کی اجازت ہو گی۔ اجلاس میں مارکیٹ، بازار اور دکانیں بھی شام سات بجے تک بند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کاروباری مراکز شام سات بجے بند کرانے کے حکم پر عملدرآمد سے قبل دکانداروں کی ایسوسی ایشنز، بڑے مالز کی انتظامیہ اور کاروباری حضرات سے رابطہ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔