Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
October 18, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری  ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،کئی برس سے زیر التواء ترقیاں بھی بحال ہوگئیں تفصیلات کےمطابق سندھ کے بیروز گاروں کیلئے خوش خبری حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سندھ حکومت نےبلآخر سرکاری ملازمتوں پر پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن میں کئی برس سےزیر التواء ملازمین کی ترقیوں کا عمل بھی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہےکہ سندھ کے تمام محکموں میں ترقیوں کے بعد خالی ہونے والی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں اور نمایاں اخبارات میں ملازمتوں کے اشتہارات شائع کروائے جائیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کی سرکاری ملازمتوں میں خواتین اور اقلیتوں کیلئے پانچ، پانچ فیصد جبکہ معذور افراد کیلئے دو فیصد کوٹا رکھا گیا ہے، نوٹی