Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، کراچی آپریشن پر بریفنگ دی گئی

وزیراعلیٰ سندھ کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، کراچی آپریشن پر بریفنگ دی گئی
November 2, 2016
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا  ۔ وزیر اعلی کو کراچی آپریشن اور صوبے میں کارکردگئی  کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پہلی بار دورے کے لیے پہنچے  تو ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے مراد علی شاہ کو سلامی پیش کی۔ وزیر اعلی سندھ نے یادگارہ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھئی اور فاتحہ خوانی کی۔ رینجرزحکام  نے وزیر اعلی سندھ کو کراچی آپریشن اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سیکرٹری داخلہ شکیل منگریجو اور پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ بھی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ تھے  ۔