Saturday, May 4, 2024

وزیراعلٰی سندھ ،کورکمانڈراورڈی جی رینجرز نے درگاہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

وزیراعلٰی سندھ ،کورکمانڈراورڈی جی رینجرز نے درگاہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
November 13, 2016
کراچی(92نیوز)وزیراعلٰی سندھ ،کورکمانڈرکراچی اورڈی جی رینجرز سول اسپتال پہنچے اور درگاہ بلاول شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ درگاہ بلاول شاہ نورانی کے زخمیوں کے آنے کے بعد سول اسپتال کراچی کی  سکیورٹی بڑھادی گئی وزیراعلٰی سندھ مرادعلی شاہ نے زخمیوں کی عیادت کی اورزخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے  بھی کی ہدایت کی وزیراعلٰی نے اعتراف کیاکہ کہ صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی ہے ۔ شاہ نورانی دھماکے کے بعد شاہ عبدالطیف کے عرس پرسکیورٹی بڑھادی ہے ۔ کورکمانڈکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختاراورڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے سول اسپتال  میں زخمیوں کی عیادت کی ہے ۔