Friday, April 19, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان  کا جائزہ  اجلاس

وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان  کا جائزہ  اجلاس
October 3, 2016
  کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان  کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  سندھ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اچھے طریقے سے ہورہا ہےنئی انسداد دہشت گردی کی عدالتیں کے قیام کا کام  مکمل ہونے والا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں  پر عمل درآمد اور اس پر پیش رفت  کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  سندھ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اچھے طریقے سے ہو رہا ہے۔ اغوا ، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا گیا ہےاور  دہشت  گردی کے خلاف مسلسل ٹارگٹ آپریشن کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوآرڈینیشن  بہتر کی گئی ہےپراسیکیوشن کو بھی  بہتر کیا گیا ہے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی انسداد دہشت گردی کے عدالتوں  کے قیام کا کام  مکمل ہونے والا ہے وزیر اعلیٰ سندھ اسلام آباد میں نیپ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں  مرتضیٰ وہاب، مولا بخش چانڈیو،  چیف سیکرٹری ،آئی جی سندھ ، ایڈووکیٹ جنرل ، ہوم سیکرٹری و دیگر کی شرکت کی .