Wednesday, May 15, 2024

مراد علی شاہ کا آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ کو فون ،محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

مراد علی شاہ کا آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ کو فون ،محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
October 11, 2016
کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ کا چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو فون۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی سے متعلق معلومات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے  چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ  سے  فون پر  رابطہ کیا ۔۔محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی سے متعلق معلومات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ  نے آئی جی سندھ سے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پولیس کی تعیناتی ، مانیٹرنگ  اور انٹیلی جنس رپورٹ  لیتے ہوئے۔۔ہدایت کی کہ  تمام ڈی آئی جیز کے ذریعے نگرانی کریں اور رپورٹ دیتے رہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  چیف سیکرٹری  سے کہا کہ  وہ تمام کمشنرز سے رابطے رکھیں  اور ضلعی کنٹرول رومز کی رپورٹ  پر نظر  رکھیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی پر نظر رکھنے کے لیئے  کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ز کا باقاعدہ استعمال کیا جائے۔صرف مانٹیرنگ کافی نہیں۔ ضروری ہدایات بھی جاری کی جائیں اور پولیس موبائلز ، وین کا بھر پور استعمال کیا جائے۔