Sunday, November 27, 2022

سندھ کابینہ نے اپلائیڈ فار رجسٹریشن، پروٹوکول نمبر پلیٹ پر پابندی لگا دی

سندھ کابینہ نے اپلائیڈ فار رجسٹریشن، پروٹوکول نمبر پلیٹ پر پابندی لگا دی
کراچی (92نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں شیشہ، گٹکا اور مین پوری پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وڈے سائیں جی کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے اپلائیڈ فار رجسٹریشن، پروٹوکول نمبر پلیٹ پر پابندی لگا دی۔ ساتھ ہی فیصلہ کیا ہے کہ سی ایم نمبر پلیٹ نہیں ہونی چاہیے۔ کابینہ نے شیشہ، گٹکا اور مین پوری پر بھی پابندی لگا دی۔ پبلک مقامات پر سگریٹ پینے پر پابندی کا اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ نے بھی شرکت کی اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آئی جی نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کے لیے رینجرز سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ محرم میں اضافی سکیورٹی دی جائے گی۔ اس حوالے سے سندھ پولیس پوری طرح چوکنا ہے۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے کابینہ کو مختلف علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے اعداد و شمار بھی پیش کئے۔