کراچی (92 نیوز) - سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔
ہمیشہ کی طرح بچے موبائل فونز پر پیپر حل کرتے رہے، واٹس ایپ گروپوں میں پرچہ وائرل ہوگیا۔ دوران پیپر بجلی کی بندش کے باعث طلبا وطالبات کو دوہرے امتحان کا سامنا رہا۔
ادھر کمپیوٹرائز ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پرطلبا کی کثیر تعداد رل گئی، چیئرمین میٹرک بورڈ نے متاثرہ طلبا کا پرچہ دوبارہ لینے کا کہہ دیا۔
ادھرصوابی میں مردان بورڈ کے تحت ہونے والا دسویں جماعت کا انگلش کا پیپر مقررہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔