Friday, April 26, 2024

بھارت : سکھوں نے کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت کر دی

بھارت : سکھوں نے کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت کر دی
October 5, 2016
امرتسر (ویب ڈیسک) بھارت میں سکھ برادری بھی کشمیریوں کی حمایت میں سڑکوں پر آ گئی۔ امرتسر میں سکھوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے حق میں ریلی نکالی اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے حق میں ریلی نکالی اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سکھ برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیوں اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھی مذمت کی۔ مظاہرے میں مشرقی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں مقیم کئی سکھوں نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحدی علاقوں سے زبردستی گھر خالی کرائے لیکن کیمپوں میں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کیں۔