Saturday, July 27, 2024

سیالکوٹ : خواجہ سراﺅں پر تشدد‘ 9 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج‘ چھ گرفتار

سیالکوٹ : خواجہ سراﺅں پر تشدد‘ 9 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج‘ چھ گرفتار
November 14, 2016
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ میں جگا ٹیکس نہ دینے پر خواجہ سرا کو برہنہ کرکے بدترین تشدد۔ ملزموں نے 9 خواجہ سراوں کے سر کے بال کاٹ ڈالے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے معاملہ اٹھانے پر پولیس ایکشن میں آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں خواجہ سراوں پر تشدد کرنیوالے 9 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم ججہ بٹ سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا‘ تین ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ اس سے پہلے پکی کوٹلی کا رہائشی ججہ بٹ درجن بھر ساتھیوں کے ہمراہ خواجہ سراوں کے گھر آ دھمکا اور جگا ٹیکس نہ دینے پر شنایا نامی خواجہ سرا کو چمڑے کی بیلٹ سے وحشیانہ پیٹنے لگا۔ ملزموں نے خواجہ سرا کو برہنہ کرکے بھی تشدد کیا۔ اس دوران خواجہ سرا درد سے چیختارہا لیکن ظالموں کادل پھر بھی نرم نہیں ہوا۔ ملزم وحشی پن کا مظاہرہ کرنے کے بعد جاتے جاتے خواجہ سراوں کے سر کے بال بھی کاٹ گئے۔ نائنٹی ٹو نیوز واقعے کو سامنے لایا اور مظلوموں کی آواز بننے کے لیے سب سے پہلے متاثرین کے گھر پہنچا جس پر علاقہ پولیس بھی حرکت میں آ گئی تاہم حکام کی لاعلمی کا یہ عالم تھا کہ انہیں کسی ملزم کی گرفتاری کا صحیح طور پر علم ہی نہیں تھا۔ نائنٹی ٹونیوز کے آواز اٹھانے پر پولیس نے مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر تین ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔