Saturday, April 20, 2024

شیریں مزاری کو معلوم ہے ان کی گرفتاری کیوں ہوئی اور کس نے کی، رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کو معلوم ہے ان کی گرفتاری کیوں ہوئی اور کس نے کی، رانا ثنا اللہ
May 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے شیریں مزاری کو معلوم ہے ان کی گرفتاری کیوں ہوئی اور کس نے کی۔

رانا ثنا اللہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شیریں مزاری جھوٹ بول رہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ ہی بولا ہے۔ ان کے خلاف 1970 سے انکوائری چل رہی ہے۔ انکوائری کے بعد ان کے دور حکومت میں ہی مقدمہ درج ہوا۔ مقدمہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بنایا گیا تھا۔ شیریں مزاری کو معلوم ہے ان کی گرفتاری کیوں ہوئی اور کس نے کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھایا گیا ہے۔ شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام کارکن تھانہ کوہسار پہنچیں۔

 ادھر فواد چوھدری نے ٹویٹ پیغام میں کہا تھا اطلاعات ہیں کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیریں مزار ی کی صاحبزادی  کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ  کارروائی اینٹی کرپشن پنجاب  نے کی ہے۔ گرفتاری کے وقت میری والدہ پر تشدد  بھی کیا ہے۔