Friday, April 26, 2024

شیری رحمان نے کوپ 27 اجلاس میں ازالہ فنڈ پر اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیدیا

شیری رحمان نے کوپ 27 اجلاس میں ازالہ فنڈ پر اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیدیا
November 20, 2022 ویب ڈیسک

شرم الشیخ (92 نیوز) - وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے موسمیاتی تبدیلی بارے کوپ 27 اجلاس میں ازالہ فنڈ پر اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کوپ 27 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کیلئے ہمیں مشترکہ طورپر اپنے سیارے کو دوبارہ محفوظ بنانا ہوگا، جیسا کہ نئے ایگزیکٹو سیکرٹری جنرل نے ابھی کہا کہ 2030 تک یہ دہائی اس حوالے سے فیصلہ کن ہے۔ معاہدے کے تحت غریب اور ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی نقصان کے بدلے معاوضہ دیا جائے گا۔

کوپ 27 اجلاس میں تقریباٌ 200 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان اور نائجیریا جیسے ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے، کوپ 27 معاہدے سے ان نقصانات کے ازالے میں مدد مل سکے گی۔