Friday, April 26, 2024

شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاؤں ہیچڑ کے مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد

شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاؤں ہیچڑ کے مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد
October 8, 2022 ویب ڈیسک

شیخوپورہ (92 نیوز) - شیخوپورہ میں ہولناک واقعہ پیش آیا۔ نارنگ کے نواحی گاؤں ہیچڑ کے مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے۔ ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیز دھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا۔ ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجے کے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔ پولیس علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کر رہی ہے۔