Thursday, March 28, 2024

شیخوپورہ، 8 افراد کے قتل کیس میں ایس ایچ او تھانہ نارنگ سمیت 5 اہلکار معطل

شیخوپورہ، 8 افراد کے قتل کیس میں ایس ایچ او تھانہ نارنگ سمیت 5 اہلکار معطل
October 9, 2022 ویب ڈیسک

شیخوپورہ (92 نیوز) - شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوگئی، غفلت برتنے پر تھانہ نارنگ کے ایس ایچ اوسمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے متعلقہ پولیس افسروں اور اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ کہا پولیس کی روایتی سستی اور غفلت سے 8 بے گناہ افراد کی جان چلی گئی۔ ایسے ایس ایچ او اور عملے کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کی ہدایت پر غفلت برتنے پر تھانہ نارنگ کے ایس ایچ سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

وزیراعلی چودھری پرویزالہٰی کو واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم فیض رسول نے تیز دھاڑ آلے اور آہنی راڈ سے سڑکوں، کھیتوں پر سوئے 8 افراد کو قتل کیا۔ ملزم فیض رسول نے دو روز قبل بھی دو شہریوں کو زخمی کیا تھا۔