Thursday, May 2, 2024

شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین کی فتح قرار دے دیا

شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین کی فتح قرار دے دیا
March 1, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین کی فتح قرار دے دیا۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج  سیاسی عدم استحکام سے چھٹکارا مل گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہواتو ملک نئے بحران میں داخل ہوگا۔

انہوں نے کہا چیف جسٹس نے یہی کہا کہ الیکشن ہی ملکی مسائل کا حل ہے، عدالتی فیصلہ آئین، قانون اور عمران خان کی جیت ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ فواد چودھری اور بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے آئین کے تحت فیصلہ دیا ہے۔ آج جیل بھرو تحریک کےتحت گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کر دیا۔