Friday, April 19, 2024

شیخ رشید نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم قرار دیدیا

شیخ رشید نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم قرار دیدیا
January 29, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرِداخلہ شیخ رشید نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم قرار دے دیا۔

شیخ رشید نے اتوار کو ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ آج ساری قوم رو رہی ہے، 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلا دیں گی۔ دیکھتے ہیں پہلے ڈالر 300 کا ہوتا ہے یا پٹرول۔

سابق وزیرداخلہ نے کا کہنا تھا کہ مریم کے آنے کے پہلے روز 35، 35 روپے پٹرول، ڈیزل مہنگا کر کےسلامی دی گئی ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سپریم کورٹ کے کندھوں پر آگئی، ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ الیکشن کرانے ہوں گے یا پھر جھاڑو پھر جائے گا، غریب کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار کی جائے۔ عوام اداروں سے لڑے گی نہیں، چوروں کو چھوڑے گی نہیں۔