Saturday, September 14, 2024

شیخ رشید نے اگلے 5 دن انتہائی اہم قرار دے دئیے

شیخ رشید نے اگلے 5 دن انتہائی اہم قرار دے دئیے
November 22, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سابقہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اگلے پانچ دن انتہائی اہم قرار دے دئیے۔

منگل کو انہوں نے ٹویٹ میں کہا 30 نومبر تک فیصلہ ہو جائے گا آر ہو گا یا پار ہوگا۔ کیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ جب تک نئےآرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤنہیں آئے گا۔

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے واضح ہے۔ سب اچھا نہیں سب ایک پیچ پر نہیں ہیں۔ خود ہی اثاثوں کے ریکاڈ کو لیک کرواتے ہیں خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔ پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا۔