Thursday, April 25, 2024

شیخ رشید کی وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز

شیخ رشید کی وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز دے دی۔

جمعرات کو انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ نے جو خریدوفروخت کی ہے اس پر سندھ میں گورنر راج نافذ کردینا چاہے۔ عمران خان سے اپنی بات کرکے آیا ہوں۔

وزیرداخلہ نے سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے حوالے سے کہا کہ یہ بِکنے اور بکنے والے لوگ ہیں، بہت اچھا ہوا کہ یہ ایکسپوز ہوگئے، ان کو بے نقاب کرنے پر تمام میڈیا چینلز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو ہوگا، 22 سے 24 مارچ تک او آئی سی کانفرنس اور پریڈ کی چھٹیاں ہوں گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 25 مارچ کے بعد شیخ رشید ہوگا اور میڈیا ہوگا اور عمران خان کی مکمل سپورٹ ہوگی۔ 27 مارچ کو عوام کا سمندر ہوگا۔