Friday, April 26, 2024

شیخ رشید احمد نے سندھ ہاؤس میں ایکشن کا عندیہ دے دیا

شیخ رشید احمد نے سندھ ہاؤس میں ایکشن کا عندیہ دے دیا
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ ہاؤس میں ایکشن کا عندیہ دے دیا۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کیلئے سندھ پولیس کے کمانڈوز بیٹھے ہیں، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، 25 تاریخ کے بعد گنڈاسہ ان ایکشن ہوگا، سندھ ہاؤس میں ایکشن صحیح وقت پر ہو گا۔

وزیرداخلہ بولے کہ ووٹ کوعزت دینےکی بات کرنےوالےقومی حکومت کی بات کررہے ہیں، اگر یہ تصادم کی طرف گئےتو ساری زندگی ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔