Saturday, April 20, 2024

صحت کارڈز پر اسپتال میں سیاسی تعلق نہیں دیکھا جاتا، شاہ محمود قریشی

صحت کارڈز پر اسپتال میں سیاسی تعلق نہیں دیکھا جاتا، شاہ محمود قریشی
October 8, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے صحت کارڈز پر اسپتال میں سیاسی تعلق نہیں دیکھا جاتا۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کے ہمراہ ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈز سے دس لاکھ روپے تک علاج کی سہولیات موجود ہیں جس سے غریب عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ لانگ مارچ کی کال سے پہلے ہی حکومت کی کانپیں ٹانگیں رہی ہیں، لانگ مارچ کی تاریخ کا صرف اور صرف کپتان کو علم ہے اور جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کو حوصلہ کرنا چاہیے گھبرانا نہیں چاہیے، لانگ مارچ کی کال سے پہلے ہی تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تو بہت پہلے آجانا چاہیے تھا۔ وہ آنا چاہتے ہیں تو وہ ضرور آئیں۔ اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں گئے اور وزیراعظم کے جہاز میں ہی واپس آ گئے ۔ سفر کا آغاز مراسلے سے ہوا اور اختتام این آر او ٹو پر ہو رہا ہے۔