شریفوں کے ہاتھ 14 بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں، چودھری پرویز الہٰی

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شریفوں کے ہاتھ 14 بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں۔
جمعہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شریفوں کو دوبارہ اقتدار مل جانا ساری قوم اور اداروں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ آج 17 جون کا دن افسوس کی وجہ سے جانا جاتا ہے، شہدا ماڈل ٹاؤن کے وارثوں کو انصاف اور قاتلوں کو سزا نہ ملنا بہت بڑا المیہ ہے، شہدا کے ورثا 8 سال گزر جانے کے باوجود دربدر ہیں۔