Saturday, May 4, 2024

شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چودھری نثار پارٹی سے کنارہ کش ہوئے، فواد چودھری

شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چودھری نثار پارٹی سے کنارہ کش ہوئے، فواد چودھری
February 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِاطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کر گیا۔

وزیرفواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات کا ابھی نقطہ آغازہے، 2023 سے پہلے بہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے۔