Sunday, September 8, 2024

شریف فیملی کی کوئی اخلاقی ویلیوز نہیں، وزیراعظم عمران خان

شریف فیملی کی کوئی اخلاقی ویلیوز نہیں، وزیراعظم عمران خان
January 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں شریف فیملی کی کوئی اخلاقی ویلیوز نہیں۔ کرپشن کرنے والا اپوزیشن لیڈر بنا بیٹھا ہے۔

سوموار کو پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اپنی کرپشن کا جواب نہیں دیتا۔ انہوں نے سوال کیا، 10 ہزار روپے تنخواہ والے شخص کے اکاؤنٹ میں 1.6 ارب روپے کیسے آئے؟ شریف شریف بتائیں ملک مقصود کون ہے؟۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان ایک مافیا کی طرح ری ایکٹ کر رہا ہے جسے بلیک میلنگ کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ شریف خاندان کو عوام کو مسلم لیگ ن کی تاریخ کے بارے میں بتانا چاہیے کہ وہ عدلیہ پر کس طرح دباؤ ڈالتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر بار بار بات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ "دنیا اور عوام کو معاشی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے۔ ترجمان عوام کو بتائیں کہ پچھلی حکومتوں نے کیا چھوڑا ہے اور موجودہ حکومت نے اس کی بہتری کے لیے کیا کام کیے ہیں۔"

شرکاء نے گلگت بلتستان کے چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "لوگوں کو بتایا جائے کہ حلف نامہ کہاں لکھا گیا تھا، میں نے عدالت میں اپنی تمام رسیدیں پیش کیں۔"

اجلاس میں وزیراعظم کی گزشتہ روز کی گئی تقریر کو بھی سراہا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور سب کو بتائیں۔