Sunday, September 8, 2024

شریف ڈاکٹرائن اس وقت عدالتوں پر حملہ آور ہے، شہزاد اکبر

شریف ڈاکٹرائن اس وقت عدالتوں پر حملہ آور ہے، شہزاد اکبر
January 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا شریف ڈاکٹرائن اس وقت عدالتوں پر حملہ آور ہے۔

جمعہ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا یہ ججز کو خریدتے ہیں یا عدالتوں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔ ن لیگ عوام کو عدالت سے باہر نکل کر گمراہ کرتی ہے۔

مشیر داخلہ و احتساب نے کہا رانا شمیم کے حلف نامہ کا مقصد ایک کیس کی سماعت پر اثر انداز ہونا تھا، ان پر فردِ جرم توہین عدالت اور کیس کی سماعت پر اثرانداز ہونے پر عائد ہوئی۔ نوازشریف لندن بیٹھ کر عدالتوں پر اثراندار ہورہے ہے۔ ساری فلم نوازشریف کے دفتر میں گھڑی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پریس کانفرنس میں ن لیگ کر پریس کانفرنس کی طرح خواہش پر مبنی سوال نہیں ہوتے۔ کسی ملک میں کون سا آئین چلنا ہے یہ اس کا آئین طے کرتا ہے۔ صدارتی نظام کے حوالے سے ہمارے ذہن میں کچھ نہیں ہے۔

شہزاد اکبر مزید بولے کہ عدالتی حکم کے مطابق نوازشریف نے رپورٹس جمع کروانی تھی، ڈاکٹر کا لیٹر جمع کروادیا۔ میڈیکل بورڈ بھی نوازشریف کی رپورٹس سے مطمئن نہیں، ان کی صحت تصویروں میں نظر آرہی ہے۔