Friday, April 19, 2024

شرجیل میمن کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست منظور

شرجیل میمن کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست منظور
October 4, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو ریلیف مل گیا۔ شرجیل میمن کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا، جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

وکیل نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کی حمایت کردی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔