Sunday, September 8, 2024

ملک بھر میں مزاروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

ملک بھر میں مزاروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی
November 14, 2016
کراچی (92نیوز) بلوچستان میں شاہ نورانی مزار پر خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں مزاروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ آنے جانے والوں کی خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ پارکنگ کو مزاروں سے دور کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد ملک بھر میں مزارات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ادھر درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق چھتیس میں سے چونتیس افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ کراچی لائی گئی لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں جبکہ دو لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد لی جا رہی ہے۔ کراچی کے سول اسپتال منتقل کیے گئے 42 زخمیوں میں سے 16 کو طبی امداد دیکر گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ 26 زخمی ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔ درگاہ نورانی شاہ سے منتقل کی جانے والی لاشوں میں سے بیشتر کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔ جن میں سے متعدد افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف‘ وزیراعلیٰ سندھ اوروزیراعلیٰ بلوچستان بھی زخمیوں کی عیادت کے لیے سول اسپتال پہنچے تھے۔