Saturday, May 4, 2024

شرح سود میں یکمشت تین فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر بیس فیصد کر دی

شرح سود میں یکمشت تین فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر بیس فیصد کر دی
March 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں تین فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 17سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا۔ جس کے بعد شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے شرح سود کو بڑھانے کا مقصد افراط زر میں اضافے اور مالیاتی استحکام کو لاحق خطرات کو  روکنا ہے، جبکہ نئے انفلوز آنے میں تاخیر کا سامنا ہے جس سے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان

سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ شرح سود میں حالیہ اضافوں کی بات کی جائے تو اسٹیٹ بینک نے گذشتہ 17 مہینوں میں شرح سود میں 13 فیصد اضافہ کیا  ہے اس قدر اضافے کی مثال گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں ملتی۔

دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے شرح سود میں اضافے کو کاروبار اور معاشی ترقی مخالف قرار دیا ہے۔