Friday, May 3, 2024

شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، 16 سے 17 فیصد کر دی گئی

شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، 16 سے 17 فیصد کر دی گئی
January 23, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک فیصد اضافہ کے ساتھ 16 سے 17 فیصد کر دی۔

پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رقوم کی ترسیل میں تاخیر سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارا بڑھا، عالمی سطح پر بھی مہنگائی بڑھی، جس کے اثرات ترسیلات پر پڑے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر بیرونی ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ آیا، درآمدات اور برآمدات کے مسائل سے شرح نمو پر منفی اثرات پڑے، جی ڈی پی گروتھ دو فیصد سے کم رہ سکتی ہے، آئی ایم ایف سے معاملات میں جلد پیشرفت کا امکان ہے۔