Thursday, May 2, 2024

صباقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

صباقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی
October 12, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی وی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے والی اداکارہ صباقمر کی بالی ووڈ نگری میں بھی بازگشت سنائی دینے لگی ہے ۔ ذرائع کےمطابق صباقمر نے گرمیوں کا موسم دہلی میں گزارا جہاں پر انہوں نے بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے ۔ اگرچہ ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے کسی بھی پاکستانی فنکاروں کو کام نہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم صباقمر خاموشی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھا اور فلم کا کامکمل کروا کر واپس لوٹی ہیں ۔واضح رہے کہ صبا قمر نے عرفان پٹھان کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں کام کیا ہے۔