Friday, May 17, 2024

شوکت ترین کے حوالے سے خبریں درست نہیں، آئی ایس پی آر

شوکت ترین کے حوالے سے خبریں درست نہیں، آئی ایس پی آر
June 9, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سابق وزیر خزانہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ صحافی شاہین صہبائی اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔ ان خبروں کی تردید خود شوکت ترین نے بھی کر دی ہے۔ ذاتی مفادات کیلئے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی الزامات لگانا قابل مذمت ہے۔ بطور ادارہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔